نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق وادی نیلم، مظفرآباد، باغ، شردھا حویلی اور کوٹلی میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں، جس کے باعث سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ادارے نے تمام متعلقہ محکموں کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ ڈھلوانوں اور دریائی گزرگاہوں کے قریب رہنے والے افراد محتاط رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دریائی گزرگاہوں کو عبور نہ کریں۔

مرکزی مسلم لیگ کا دریائے سندھ میں فری بوٹ ریسکیو آپریشن شروع

عوامی احتجاج کامیاب،اراکین پارلیمنٹ کی مراعات کم کرنے کا اعلان

پاکستان کا تاریخی اقدام، وقت سے پہلے 2600 ارب روپے کا قرض ادا

پاکستان کا تاریخی اقدام، وقت سے پہلے 2600 ارب روپے کا قرض ادا

Shares: