پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج، راوی، چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 5 ستمبر تک دریائے راوی، ستلج اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہےگنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار رہے گی، 3 ستمبر تک دریاؤں کے بالائی حصوں میں شدید بارشوں کا امکان ہےدریائے چناب ہیڈ تریموں کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ پی ڈی ایم اے نے آئندہ 72 گھنٹوں میں لاہور،گوجرانوالہ اور گجرات میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے تمام متعلقہ کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر پنجاب کو "باغوں کا صوبہ” بنانے کافیصلہ
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج کشمیر ، شمالی مشرقی پنجاب میں بیشتر مقا مات پر جبکہ اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخومیں کہیں کہیں پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہےکشمیر ، شمال مشرقی پنجاب اوربالائی خیبر پختونحوامیں چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کل کشمیر ، شمالی مشرقی پنجاب میں بیشتر مقا مات پر جبکہ اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ کشمیر ، شمال مشرقی پنجاب اوربالائی خیبر پختونحوامیں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان
پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 2200 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ دریاؤں میں سلابی صورتحال کے باعث مجموعی طور پر 23 لاکھ 83 ہزار لوگ متاثر ہوئےسیلاب میں پھنس جانے والے 9 لاکھ 18 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 392 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں اور متاثر ہونے والے اضلاع میں 386 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔
ملک میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 24 ہوگئی
مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 333 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں ریسکیو وہ ریلیف سرگرمیوں میں 6 لاکھ 9 ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیاریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، کسانوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔ حالیہ سیلاب میں ڈوبنے سے 35 شہری جاں بحق ہوئے۔