میر پور میں زلزلے کے باعث زخمی ہونے والوں میں سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں شدید زلزلہ آیا تاہم آزاد کشمیر کے علاقے میر پور میں نقصان کی اطلاعات ہیں، میر پور میں زلزلے سے 50 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ریسکیو اداروں نے امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں،
زلزلے سے 50 افراد زخمی، متعدد مکان تباہ، مسجد کا مینار منہدم
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کی ہدایت کی ہے، انہوں نے سول انتظامیہ کی مدد کے لئے ریسکیو آپریشن میں مدد کی ہدایت کی ہے، آرمی چیف نے کہا کہ آرمی کے ڈاکٹرز میر پور مدد کے لئے پہنچیں، پاک فوج کے جوان میر پور میں ریسکیو کام کریں،
آرمی چیف کے حکم کے بعد پاک فوج کےدستے،ایوی ایشن اورمیڈیکل ٹیمیں روانہ ہو چکی ہیں،