یورپی یونین کی صدر ارسلا فان ڈیر لائن کو لے جانے والا طیارہ بلغاریہ میں لینڈنگ کے دوران جی پی ایس جیمنگ کا شکار ہوا-
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق، یورپی کمیشن کی نائب ترجمان اریانا پوڈیسٹا نے بتایا کہ بلغاریہ کے حکام نے اس جی پی ایس مداخلت کو روس سے منسوب کیا ہے پائلٹس کو نیویگیشن سسٹم ناکارہ ہونے کے بعد کاغذی نقشوں کے ذریعے جہاز لینڈ کرانا پڑا،یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر ارسلا فان ڈیر لائن مشرقی یورپی ممالک کے دورے پر تھیں تاکہ یوکرین کے لیے مزید حمایت حاصل کی جا سکے، وہ ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو روس کے خلاف کیف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور یورپی ممالک پر زور دیتی رہی ہیں کہ یوکرین کو مزید وسائل فراہم کریں،یہ واقعہ صدر کے دورے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ وہ خود روسی خطرات کو قریب سے دیکھ رہی ہیں، حکام کو ابھی تک یہ علم نہیں کہ آیا حملہ آوروں نے براہِ راست اسی پرواز کو نشانہ بنایا یا یہ عام مداخلت تھی۔
خیبرپختونخوا :سیلاب متاثرین کے لیے مالی معاونت میں اضافہ
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسکینڈینیوین اور بالٹک ریاستیں روس پر مسلسل جی پی ایس جیمنگ کے الزامات عائد کر چکی ہیں۔ ماہرین کے مطابق روس اپنے جہازوں اور کالینن گراڈ کے علاقے کو استعمال کر کے اس قسم کی مداخلت کرتا رہا ہےیورپی یونین اس معاملے پر پہلے ہی کئی روسی اداروں اور شخصیات پر پابندیاں لگا چکی ہے اور امکان ہے کہ یہ واقعہ مزید سخت اقدامات کا باعث بنے گا۔
افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 1100 سے تجاوز








