قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے بعد جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن نور عالم خان بھی بیوروکریسی کے خلاف میدان میں آگئے۔
اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ سیاستدان زمین پر قبضہ نہیں کرتے بلکہ اصل لینڈ گریبرز پاکستان کی بیوروکریسی ہے۔ اُن کے بقول جب بھی ملک میں سیلاب یا دہشت گردی ہوتی ہے تو بیوروکریسی اس سے فائدہ اٹھا کر مال کماتی ہے اور ملک کو تباہی کی طرف لے گئی ہے۔انہوں نے خیبر پختونخوا کی پی ڈی ایم اے پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سوات میں 16 افراد کو نہ بچایا جا سکا، دریا کے کنارے پر سوسائٹیز بنائی جا رہی ہیں جنہیں روکا جانا چاہیے۔
نور عالم خان نے کہا کہ 18ویں ترمیم نے وفاق کو کمزور اور صوبوں کو ریاستوں میں بدل دیا ہے، صوبے دریا کی زمین پر سوسائٹیز بنا دیتے ہیں لیکن وفاق ان سے باز پرس تک نہیں کرسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کا آغاز اسلام آباد سے ہونا چاہیے، نالوں پر قبضے ختم کیے جائیں۔ بھارت آپ کے ساتھ جنگ کر چکا ہے، لیکن اندرونی مسائل نے ہمیں کمزور کردیا ہے۔
بنوں میں ایف سی لائنز پر حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 دہشت گرد ہلاک
میرپور خاص:ہنر بھی اس کا، منافع بھی اس کا. دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری کا نیا پروگرام
مودی بڑا کمینہ، بارڈر پر ٹینک اور ڈرون پروازیں،انڈین سازش ایکسپوز