وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے درختوں کی نیلامی کی آڑ میں جنگلات کی کٹائی کے دھندے پر سخت پابندی عائد کر دی۔

وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کر دیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کے تمام جنگلات میں کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری طور پر تاحکمِ ثانی پابندی لگا دی گئی ہے،اس حوالے سے باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کے ذریعے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے اس کے علاوہ نیلامی سے قبل اعلیٰ معیار کی تصاویر اور ویڈیوز فراہم کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ جنگلات کے تحفظ، جنگلی حیات کے فروغ اور زمین کو کٹاؤ سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے محکمۂ جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت کی گئی ہے کہ حکم نامے پر فوری اور سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

ملتان: فلڈ ریلیف کیمپس میں واش رومز کی عدم دستیابی، خواتین کو مشکلات کا سامنا

ماہرینِ ماحولیات اور جنگلات کے تحفظ سے وابستہ حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کو سراہا ہے ان کا کہنا ہے کہ نیلامی کے نام پر بے دریغ درختوں کی کٹائی ہوتی تھی اور اس سے حاصل ہونے والا پیسہ چند جیبوں میں چلا جاتا تھا جبکہ جنگلات اور زمین کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچتا تھا۔

یوکریں کی حفاظت کریں گے،پیوٹن ملاقات سے مایوسی ہوئی،ٹرمپ

Shares: