امریکی فورسز نے منگل کو ایک کشتی پر حملہ کیا جو منشیات امریکا لے جا رہی تھی، جس میں 11 منشیات فروش مارے گئے-
اے ایف پی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں ایک کھلی اسپیڈ بوٹ دکھائی دیتی ہے، جس پر کئی افراد سوار ہیں اور پھر وہ زور دار دھماکے سے پھٹ جاتی ہےیہ اقدام کراکس اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں ممکنہ طور پر بڑا اضافہ ہے، امریکا نے حال ہی میں لاطینی امریکا میں 8 جنگی جہاز تعینات کیے ہیں، جسے وہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ قرار دیتا ہے۔
ٹرمپ نے پہلے وائٹ ہاؤس میں کہا تھا کہ امریکی فورسز نے ’منشیات سے بھری ایک کشتی کو تباہ کردیا‘، بعد ازاں انہوں نے ٹروتھ سوشل پر اس حملے کی تفصیل اور ویڈیو شیئر کی،کہاکہ،آج صبح میرے حکم پر امریکی فوج نے ٹرین دے اراگوا کے منیشات فروش پر مہلک حملہ کیا، یہ دہشت گرد بین الاقوامی پانیوں میں منشیات امریکا منتقل کر رہے تھے، حملے میں 11 دہشت گرد مارے گئے جبکہ امریکی فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا‘۔
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی حمایت جاری رکھیں گے، بلاول بھٹو
ٹرمپ نے مزید الزام لگایا کہ وینیزویلا کا یہ گروہ نکولس مادورو کی نگرانی میں کام کررہا ہے، امریکا نے رواں سال کے شروع میں اس تنظیم کو دہشت گرد قرار دیا تھایہ پیغام ان سب کے لیے ہے جو امریکا میں منشیات لانے کے بارے میں سوچ بھی رہے ہیں، خبردار رہیں!‘۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی کہا کہ امریکا ’اپنی پوری طاقت‘ استعمال کرتے ہوئے منشیات کے کارٹلز کو ختم کرے گا، انہوں نے بتایا کہ کشتی وینیزویلا سے روانہ ہوئی تھی۔
ادھر نکولس مادورو نے کہا کہ امریکا کی بحری تعیناتی وینیزویلا کے لیے خطرہ ہے، اس وقت امریکا کے 8 بحری جہاز لاطینی امریکا میں انسدادِ منشیات آپریشنز میں مصروف ہیں، جن میں3 ایمفیبیئس اسالٹ شپس، 2 ڈسٹرائرز، ایک کروز اور ایک لٹریل کامبیٹ شپ شامل ہے۔
وزیراعظم کاچین کے شہر بیجنگ میں آنژن ہسپتال کا دورہ
امریکا اور وینیزویلا کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، اور نکولس مادورو نے ’زیادہ سے زیادہ تیاری‘ کی حالت نافذ کر دی ہے تاکہ ممکنہ امریکی حملے کا مقابلہ کیا جا سکےامریکا نے نکولس مادورو کی گرفتاری پر انعام بھی بڑھا کر 5 کروڑ ڈالر کر دیا ہے، جن کے 2018 اور 2024 کے انتخابات کو امریکا اور بیشتر عالمی برادری نے دھاندلی قرار دیتے ہوئے تسلیم نہیں کیا۔








