ایف آئی اے نے کراچی اور کوئٹہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں اسٹیڈیم روڈ اور شرف آباد میں کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار افراد حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے 72 لاکھ روپے نقدی، 3 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی کے شواہد برآمد ہوئے۔دوسری جانب کوئٹہ میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کارروائی کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے 3 کروڑ 30 لاکھ (33 ملین) ایرانی کرنسی، 2 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد ہوئے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار افراد بین الاقوامی گینگ کا حصہ ہیں جو افغانستان، دبئی اور آسٹریلیا میں حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقوم کی ترسیل کرتے تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف مظاہرے، گھر کے باہر گاڑی اور ٹینک نذرِ آتش

Shares: