ڈھاکا کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں امریکی فوجی افسر کرنل ٹیرینس اوریول جیکسن مردہ حالت میں پائے گئے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کرنل کو زہر دے کر قتل کیا گیا۔

سینئر صحافی مبشر لقمان نے اپنے حالیہ وی لاگ میں انکشاف کیا ہے کہ اس قتل کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی "را” اور نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کا ہاتھ ہے۔ ان کے مطابق بھارت کی یہ "آبی دہشت گردی” اور خفیہ کارروائیاں اب اسی کے لیے وبالِ جان بنتی جا رہی ہیں۔مبشر لقمان کے مطابق بھارتی پنجاب سمیت مختلف ریاستیں بدترین سیلاب کا شکار ہیں۔ کسان اپنی فصلوں اور مال مویشیوں کے ضائع ہونے پر سخت احتجاج کر رہے ہیں اور نریندر مودی حکومت کو آبی پالیسیوں کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔

وی لاگ میں کہا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں مودی کو نظر انداز کیا گیا جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کر کے پاکستان کو تجارتی شراکت دار قرار دیا۔ یہ پیش رفت بھارت کی خارجہ پالیسی کے لیے بڑا دھچکا قرار دی جا رہی ہے۔مبشر لقمان نے مزید بتایا کہ امریکی کانگریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی تیل کمپنیوں نے عالمی دباؤ کے باعث روس سے تیل کی خریداری میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بھارت کے ساتھ مذاکرات سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ اب بات صرف امریکی شرائط پر ہی ہوگی۔

مبشر لقمان کے مطابق بھارت کی حالیہ پالیسیوں نے نہ صرف اندرونی طور پر عوامی ناراضی بڑھا دی ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی مودی حکومت کو شدید تنہائی کا سامنا ہے۔ پاکستان مخالف اقدامات اور "آبی جارحیت” پر مبنی حکمت عملی اب بھارت کے لیے خود ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔

شی جن پنگ اور پیوٹن کے درمیان 150 سال تک زندہ رہنے کا امکان زیر بحث

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کی قیادت کی ملاقات، دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی کارروائی، آن لائن جوئے میں ملوث یوٹیوبر مدثر حسن گرفتار

پاکستان میں سرمایہ کاری ،وزیراعظم کی چینی کاروباری شخصیات سے ملاقات

Shares: