وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نومبر 2027 تک آرمی چیف کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قانون میں ترمیم کے بعد آرمی چیف کے لیے نئے نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں رہی، اب جس دن ان کی مدت ملازمت 5 سال مکمل ہوگی وہ ریٹائر ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں، ان پر ان سے زیادہ توسیع کے کوئی مستحق نہیں ہوسکتے، ماضی میں بھی 4، 4 بار توسیع ہوتی رہی اور بعض لوگ خود بھی توسیع لیتے رہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یہ تمام فیصلے نواز شریف کی تائید سے ہوئے ہیں۔ موجودہ اسمبلی اپنی مدت 2029 تک پوری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف جیل میں ہوں یا باہر، اگر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو ہماری طرف سے بات چیت کی پیشکش ہے، لیکن وہ دراصل سول وار چاہتے ہیں، جیسا کہ 9 مئی کو ہوا، جو سیاسی احتجاج نہیں بلکہ سول وار کی کوشش تھی۔ن لیگ رہنما نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے استحکام پاکستان کی بات کی ہے، نئے صوبے بنانے پر کوئی بات نہیں ہو رہی تاہم این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے کیونکہ وفاق مالی مشکلات کا شکار ہے، کوشش ہوگی کہ یہ معاملہ اتفاق رائے سے طے پائے۔

برطانیہ میں ریپ کیس، کرکٹر حیدر علی بے قصور قرار

سیلاب کی غیر معمولی صورتحال، بزرگوں کو ہٹا کر نوجوانوں کو آگے لانا ہوگا: مصدق ملک

غزہ، اسرائیلی بمباری میں مزید73 فلسطینی شہید

یوکرین جنگ: ٹرمپ نے مذاکرات کا عندیہ دے دیا

Shares: