پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے بنگالی زبان میں گانےنے دونوں ملکوں میں دھوم مچادی ۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے پرجوش دورہ بنگلادیش اور 3 برس پہلے بنگلادیشی عوام کی جانب سے پاکستانی ٹیم کے والہانہ استقبال کے بعد اب موسیقی کے شعبے میں بھی دونوں ملک ایک دوسرے کے قریب آنے لگے ہیں،معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے بنگالی زبان میں ایسا گانا گایاکہ دونوں ملکوں کے عوام کے دل جیت لیے،اس گانے کا ٹائٹل ‘تم امر پریم پیاشا’ ہے جس بنگالی گلوکارہ رباعیت جہاں کے ساتھ گایا گیا ہے راحت فتح علی خان کی جانب سے اس گانے کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا گیا ہے جس پر گلوکار کے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

راحت فتح علی خان نے ڈھاکہ کے آرمی اسٹیڈیم میں ’ایکوز آف ریوولوشن‘ کنسرٹ میں پرفارم کرکے بنگلادیش میں پاکستانی موسیقی کا جادو جگا یا، ڈھاکہ میں منعقدہ کنسرٹ میں راحت فتح علی خان اور ان کی ٹیم نے بغیر معاوضے کے پرفارم کیا اور منتظمین سے ٹکٹوں کی فروخت سے بھی کوئی منافع لینے سے گریز کیا۔

’گھونگھٹ‘ میں کام کے دوران صائمہ پر عاشق ہوا، سید نور

کنسرٹ میں راحت فتح علی خان کے علاوہ مشہور مقامی بینڈز آرٹ سیل، چرکٹ، آفٹرمتھ اور سلسیلا نے بھی پرفارم کیا جبکہ ریپ آرٹسٹ شیزان اور حنان نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا،ڈھاکہ میں کنسرٹ کا انعقاد کرنے والی تنظیم ’اسپرٹس آف جولائی‘ کا کہنا تھا کہ اس کنسرٹ کا مقصد رواں برس جولائی-اگست میں ہونے والے پرتشدد احتجاج میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کی مدد کرنا ہے،ایونٹ سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی متاثرہ خاندانوں کیلئے کام کرنے والی ایک فلاحی تنظیم ’شہدا میموریل فاؤنڈیشن‘ کو عطیہ کردی جائے گی۔

ہر شادی شدہ جوڑا بچوں کی ذمہ داری اٹھانے کے قابل نہیں ، ثانیہ سعید

Shares: