بلوچستان کے 5 اضلاع بشمول کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 5 سے 6 ستمبر تک موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان نے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں سفارش کی گئی ہے کہ کوئٹہ سمیت پانچ اضلاع میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس بند رکھی جائے۔مراسلے کے مطابق پانچوں اضلاع میں 5 ستمبر سہ پہر 5 بجے سے 6 ستمبر رات 9 بجے تک انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔محکمہ داخلہ نے مراسلے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام تجویز کیا گیا ہے، جبکہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں انٹرنیٹ سروس پہلے ہی معطل ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات پر مذکورہ اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بحال کی گئی تھی، تاہم اب دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت بلوچستان نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 5 ستمبر (11 ربیع الاول) کو عام تعطیل کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔
حیدر علی کی معطلی،پی سی بی کا لائحہ عمل قانونی کارروائی کے بعد طے ہوگا
میڈرڈ میں تکنیکی خرابی سے ہائی اسپیڈ ٹرین سروس شدید متاثر
بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں اضافہ، مزید پانی آنے کا خدشہ
اندرونی اختلافات،سنی اتحاد کونسل کے 26 اراکین نے استعفیٰ نہیں دیا، فہرست منظرعام پر