پنجاب میں قصور اور لاہور سمیت گردونواح کے علاقے حالیہ سیلاب کی بدولت شدید متاثر ہوا ہے
پاک فوج اور مقامی انتظامیہ کا دریائے ستلج اور راوی میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں مشترکہ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے،تمام متعلقہ محکمے دن رات سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ،فلڈ ریلیف کیمپس میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں،متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے جوانوں نے کشتیوں کے ذریعے درجنوں خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا،فلڈ ریلیف کیمپس میں متاثرین کو خوراک، صاف پانی اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں
متاثرین کی جانب سے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں اور جذبہ خدمت کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا،مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے








