آج بھی سونا مہنگا ہو کر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں روز فی تولہ سونا 1200 روپےمہنگا ہوکر نئی تاریخی بلندی پرپہنچ گیا،فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 77ہزار900 روپے ہو گئی،10گرام سونا 1ہزار29 روپےمہنگا ہوکر 3لاکھ 23ہزار988 روپےکا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے 3552 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
عالمی سطح پر معاشی بے یقینی اور جغرافیائی تنازعات کے باعث سونے کی منڈی میں ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے،ماہرین کے مطابق سرمایہ کار ایسے حالات میں زیادہ تر محفوظ اثاثوں کی تلاش کرتے ہیں اور سونا ہمیشہ سے ان کی اولین ترجیح رہا ہے آسٹریلیا میں کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ اینالسٹ ٹم واٹرر کا کہنا ہے کہ ’’مالیاتی منڈیاں غیر یقینی کو پسند نہیں کرتیں، اور ایسے حالات میں سرمایہ کاروں کے لیے سونا سب سے موزوں آپشن بن جاتا ہے۔
پاک بحریہ کے ڈی جی پی آر کموڈور احمد حسین کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی
گزشتہ دو برسوں کے دوران سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یوکرین اور غزہ کی جنگوں کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں نے عالمی ماحول کو مزید غیر یقینی بنا دیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں نے بڑی تعداد میں سونے کا رخ کیا،سونا نہ صرف اپنی مستحکم حیثیت کے باعث سرمایہ کاروں کو بھاتا ہے بلکہ وہ افراد بھی اسے ترجیح دیتے ہیں جو حکومتوں اور مالیاتی اداروں پر مکمل اعتماد نہیں رکھتے،ماہرین کہتے ہیں ڈالر کمزور ہوتا ہے تو سونے کی قیمت بڑھتی ہے، اور جب ڈالر مضبوط ہو تو سونے کی طلب میں کمی آتی ہے۔
اوکاڑہ:اولمپئن مظہر ساہی کا گورنمنٹ کالج کا دورہ، کالج کی بہتری کے لیے اہم اعلانات








