وزیراعظم شہباز شریف نے 6 ستمبر کو قومی تاریخ میں بہادری، اتحاد اور عزم کا دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ 60 سال قبل بہادر افواج نے عوام کے تعاون سے دشمن کی جارحیت ناکام بنائی، اور 1965ء کا ناقابلِ تسخیر جذبہ آج بھی زندہ ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ معرکۂ حق میں مسلح افواج اور عوام ایک آہنی دیوار کی مانند کھڑے ہوئے، اور فوج، بحریہ اور فضائیہ نے بے مثال پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تزویراتی وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ دشمن کے تکبر کو مٹا کر نئی تاریخ رقم کی گئی۔ وزیراعظم نے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء نے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، اور غازیوں کی جرأت آئندہ نسلوں کے لیے مثال ہے۔
وزیرِ اعظم نے بھارت کی اشتعال انگیزیوں اور بدلتے علاقائی تناظر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط اور جدید بناتا رہے گا اور غیر ملکی پراکسیوں کی دہشت گردی کا مقابلہ کرتا رہے گا۔انہوں نے کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے اور غزہ کے لوگوں کو انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی دفاع اور معاشی استحکام کے تعلق پر بھی زور دیا اور کہا کہ ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر ہی پائیدار خوشحالی اور خود انحصاری حاصل کی جا سکتی ہے۔آخر میں انہوں نے عوام سے محفوظ، متحد اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے مل کر محنت کرنے کا اعادہ کرنے کو کہا اور یومِ دفاع و شہداء پر پاکستانی مسلح افواج کو سلام پیش کیا، "پاکستانی مسلح افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد!”
60 ویں یومِ دفاع و شہداء، افواجِ پاکستان کا شہداء کو خراجِ عقیدت پیش
ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود یورپی یونین کا گوگل پر جرمانہ
بھارتی فوج سرحدی علاقوں میں، پاک فوج نے ڈرون مار گرایا، سیلاب سے مارنے کی تیاری