بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے کہا ہے کہ بھارت کی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت حکومتی پالیسی کے مطابق ہوتی ہے، اسی لیے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار ممکن نہیں۔

دیوجیت سائیکیا کا کہنا تھا کہ کثیرالملکی ٹورنامنٹس میں بھارت ہر ملک کے خلاف کھیلتا ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی پابندی نہیں ہے، تاہم دوطرفہ سیریز میں دشمن ممالک سے میچز نہیں کھیلے جاتے۔انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی ہمیشہ مرکزی حکومت کی ہدایات کی پیروی کرتا ہے، ایشیا کپ ایک ملٹی نیشن ایونٹ ہے اور بھارت اس میں مکمل شرکت کرے گا، اسی اصول کے تحت بھارت آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاکستان سمیت تمام ٹیموں کے خلاف کھیلے گا۔

بی سی سی آئی سیکریٹری نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے کسی ملک کے خلاف ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کیا تو اس کے نتیجے میں بین الاقوامی سطح پر بھارتی کھیلوں پر پابندی لگ سکتی ہے، جس سے کھلاڑیوں کو نقصان پہنچے گا۔

سیلاب متاثرین کو رسکیو کرتے کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق

Shares: