برطانیہ میں فلسطینی حمایتی گروپ کے احتجاج کے بعد اسرائیل کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنی ایلبٹ سسٹمز نے بریسٹول میں واقع اپنا پلانٹ بند کر دیا۔

برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق یہ فیکٹری ایزٹیک ویسٹ بزنس پارک میں قائم تھی اور فلسطین ایکشن نامی گروپ نے متعدد بار اس پر احتجاجی مظاہرے اور براہ راست کارروائیاں کی تھیں۔ یکم جولائی کو بھی یہاں مظاہرہ کیا گیا تھا جس کے چند روز بعد برطانوی حکومت نے اس گروپ پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کر دی۔ایلبٹ سسٹمز اسرائیلی فوج کو ڈرونز اور دیگر جنگی ٹیکنالوجی فراہم کرتی ہے جنہیں غزہ پر حملوں میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ فیکٹری کی بندش کے بعد عمارت پر خاموشی چھا گئی ہے اور صرف ایک سیکیورٹی گارڈ موجود ہے۔ کمپنی نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے سال کمپنی کو برطانیہ میں 4.7 ملین پاؤنڈ کا نقصان ہوا، جب کہ اس سے ایک سال قبل اسے منافع حاصل ہوا تھا۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد فلسطین ایکشن نے اپنی مہم تیز کر دی تھی۔

جوئے کی پروموشن: این سی سی آئی اے کے مزید 2 ٹک ٹاکرز کو نوٹس

ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے فٹ قرار

سرینگر: حضرت بل درگاہ میں اشوکا کی کندہ کاری پر تنازع، تختی توڑ دی گئی

عید میلاد النبی ﷺ: قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی منظور

ہنی مون کے دوران شوہر کا قتل، بیوی سمیت ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

Shares: