بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ضلع کڈالور میں ایک افسوسناک اور شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں 4 خواتین نے ایک خاتون کو درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے کپڑے اُتارنے کی کوشش کی۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے عوامی سطح پر شدید غم و غصہ پیدا کر دیا،وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ خاتون کو اس کی اپنی ساڑی سے درخت کے ساتھ باندھا گیا ہے جبکہ خواتین اسے گالیاں دیتے ہوئے لاٹھی اور ہاتھوں سے تشدد کر رہی ہیں،ایک خاتون اس کے بال پکڑ کر کھینچتی ہے جبکہ دوسری اس کا بلاؤز اتارنے کی کوشش کرتی ہے تاکہ اسے ذلیل کیا جا سکےدورانِ تشدد ایک خاتون کہتی ہے کہ ’تم کتے کے برابر ہو‘۔
https://x.com/ndtv/status/1964558428648722473
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک عورت واقعہ کی ریکارڈنگ کر رہی ہے اور ملزم خواتین کو خبردار کر رہی ہے کہ وہ سب جیل جا سکتی ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ باز نہیں آتیں،پولیس کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور تمام ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گاحکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس بربریت پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
مون سون بارشوں کا سلسلہ 9 ستمبر تک جاری رہے گا، پی ڈی ایم اے
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ زمین کے جھگڑے کے باعث پیش آیا،پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر 3 ملزم خواتین تاحال مفرور ہیں،خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تاکہ باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جاسکے۔
امریکی نیوی سیلز کا شمالی کوریا میں خفیہ مشن ناکام