فلسطین ایکشن کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے کے دوران 890 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے 857 افراد انسدادِ دہشت گردی قوانین کے تحت کالعدم گروہ کی حمایت کرنے پر حراست میں لیے گئے، جبکہ 33 افراد کو پولیس افسران پر حملے سمیت دیگر جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
برطانیہ نے جولائی میں رائل ایئرفورس کے بیس میں گھس کر فوجی طیاروں کو نقصان پہنچانے کے واقعے کے بعد فلسطین ایکشن کو کالعدم قرار دیا تھا۔ اس سے قبل یہ گروہ اسرائیلی دفاعی کمپنیوں کے دفاتر اور تنصیبات کو نشانہ بنا چکا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے قریب ہونے والا یہ مظاہرہ اب تک کسی ایک احتجاج میں گرفتاریوں کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔ گرفتار افراد میں بڑی تعداد 60 سال سے زائد عمر کے مظاہرین کی ہے۔
حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کالعدم گروہ کی حمایت میں مظاہروں میں شریک نہ ہوں۔
گریڈ 21 کے افسر محمد طاہر نئے آئی جی بلوچستان مقرر
دریائے چناب اور ستلج میں سیلاب، جلال پور پیر والا زیر آب، مساجد میں اعلانات