142 رنز کےجواب میں افغانستان کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار دکھائی دی اور کوئی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔ اور پوری ٹیم 15.5 اوورز میں 66 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستانی اسپنر محمد نواز نے ہیٹ ٹرک کرنے کے ساتھ ساتھ کل پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ سفیان مقیم اور ابرابر احمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔سآج کے میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے سلمان مرزا کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیا گیا تھا۔اس سے قبل شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز کا ہدف دیا۔

قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا سکی۔پاکستانی بلے باز افغان اسپنرز کے سامنے جدوجہد کرتے رہے۔ فخر زمان نے 27، محمد نواز نے 25 اور کپتان سلمان علی آغا نے 24 رنز بنائے۔ صائم ایوب نے 17 جبکہ حسن نواز اور فہیم اشرف نے 15،15 رنز اسکور کیے۔ محمد حارث ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ صاحب زادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔افغانستان کے باؤلرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

کپتان راشد خان نے 3، نور احمد نے 2 اور اے ایم غضنفر نے ایک وکٹ حاصل کی، جب کہ فاسٹ باؤلر فضل الحق فاروقی نے 19 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، سلمان مرزا کی جگہ صفیان مقیم کو شامل کیا گیا۔

لندن میں فلسطین ایکشن کی حمایت پر ریکارڈ گرفتاریاں

گریڈ 21 کے افسر محمد طاہر نئے آئی جی بلوچستان مقرر

دریائے چناب اور ستلج میں سیلاب، جلال پور پیر والا زیر آب، مساجد میں اعلانات

Shares: