خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے رواں ماہ پشاور میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ حقیقی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ یہ فیصلہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت پر کیا گیا ہے، جنہوں نے سیلاب کی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے جلسے کے انعقاد کی ہدایت دی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ جلسے کی حتمی تاریخ کا اعلان 5 روز قبل کیا جائے گا تاکہ عوام بھرپور تیاری کے ساتھ شریک ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع پاکستان کی تاریخ کا ایک یادگار اور فیصلہ کن جلسہ ہو گا جس میں عوام اپنی آواز بلند کریں گے۔ ان کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے شروع کی گئی حقیقی آزادی کی تحریک ضرور کامیاب ہو گی، اور اس جدوجہد کا مقصد ملک میں انصاف، قانون کی حکمرانی اور عوامی بالادستی قائم کرنا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے کارکنوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس جلسے میں بھرپور تعداد میں شریک ہو کر تحریک کو کامیاب بنائیں اور پاکستان کے مستقبل کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

کے پی کے،میٹرک امتحانات میں ناقص کارکردگی پر 15 پرنسپل معطل
غزہ پر اسرائیلی حملے، اسکول اور خیمے نشانہ، 21 فلسطینی شہید

پاکستان میں دوسرا چاند گرہن، سپر بلڈ مون کا دلکش نظارہ

روس کی کینسر مخالف ویکسین طبی آزمائشوں میں کامیاب

Shares: