میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر افضل زیدی، سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللّٰہ خان اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ترجمان کے ایم سی کے مطابق میئر کراچی نے شہر کے نالوں اور چوکنگ پوائنٹس کا معائنہ کیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ تمام نالوں کو بارشوں سے قبل کلیئر رکھا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ 15 جون سے نالوں کی صفائی کا کام مسلسل جاری ہے تاکہ بارشوں میں پانی کے نکاس میں رکاوٹ نہ آئے۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ممکنہ بارشوں کے دوران کم سے کم مشکلات پیش آئیں، اس کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق کے ایم سی اور واٹر کارپوریشن کی مشینری اور گاڑیاں نشیبی علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ بارشوں کے دوران سٹی وارڈنز کو بھی اہم شاہراہوں پر موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھا جا سکے اور شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ 8 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے
قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ 8 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے
کے پی کے،میٹرک امتحانات میں ناقص کارکردگی پر 15 پرنسپل معطل
غزہ پر اسرائیلی حملے، اسکول اور خیمے نشانہ، 21 فلسطینی شہید








