اقوام متحدہ کی جوہری نگرانی کی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافائل گروسی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری مقامات تک انسپکشن کی بحالی پر بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے اور چند دنوں میں مثبت نتیجہ نکلنے کی امید ہے۔

ویانا میں آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گروسی نے کہا کہ مذاکرات کا وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے لیکن وہ پرامید ہیں کہ یہ معاملہ جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”ابھی کچھ وقت باقی ہے لیکن زیادہ نہیں، بشرطیکہ نیت صاف ہو اور ذمے داری کا احساس ہو۔“

یاد رہے کہ ایران نے جون میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مبینہ حملوں کے بعد ایک قانون منظور کیا تھا جس کے تحت آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کر دیا گیا اور جوہری معائنوں کو قومی سلامتی کونسل کی منظوری سے مشروط کر دیا گیا تھا۔گروسی نے واضح کیا کہ معائنوں کی بحالی کے طریقہ کار پر بات چیت جاری ہے لیکن یہ ایران کی بین الاقوامی ذمہ داری کو تبدیل نہیں کرتا کیونکہ وہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کا فریق ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے مذاکرات کو ”مثبت“ قرار دیا ہے تاہم کہا کہ کوئی حتمی نتیجہ یا اگلے مرحلے کا شیڈول طے نہیں ہوا۔ ترجمان اسماعیل باقائی کے مطابق ہفتے کے روز تیسرا دور مکمل ہوا ہے اور نتائج کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔

نواز اور مریم نواز سے بنگلادیشی مشیر کی ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

نیپال: کرپشن اور سوشل میڈیا پابندی کے خلاف مظاہرے، 19 ہلاک

Shares: