اگست کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے سالانہ بنیادوں پر 6.6 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب 13 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائیں۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 26-2025 کے ابتدائی دو ماہ (جولائی تا اگست) میں مجموعی طور پر 6 ارب 35 کروڑ 24 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہیں۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق اگست میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے آئیں جو 73 کروڑ 66 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات سے 64 کروڑ 29 لاکھ ڈالر وطن بھیجے گئے۔

اسی طرح برطانیہ سے 46 کروڑ 33 لاکھ ڈالر، یورپی یونین سے 43 کروڑ 26 لاکھ ڈالر، خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک سے 30 کروڑ 38 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 26 کروڑ 72 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

صدر نے یو اے ای نیوی کمانڈر کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا

ایران سے جوہری معائنوں پر مذاکرات میں پیشرفت، آئی اے ای اے چیف پرامید

سندھ میں کل عام تعطیل کی افواہیں بے بنیاد، تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے

نواز اور مریم نواز سے بنگلادیشی مشیر کی ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

Shares: