نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شارع فیصل، ملیر، گلستان جوہر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، نکلنے سے پہلے سڑکوں کی صورتحال ضرور دیکھ لیں۔ رہنمائی اور مدد کے لیے شہری ایمرجنسی نمبر 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
کراچی بورڈ میں تقرر و تبادلے، محمد ضیاء الحق کو سیکرٹری تعینات
فرانس میں سیاسی بحران، وزیرِ اعظم اعتماد کا ووٹ ہار گئے، مستعفی
لنڈی کوتل : طوفانی بارش، جماعت اسلامی کا مالاکنڈ اور بونیر کی طرح پیکج کا مطالبہ