لاہورکے علاقے کاہنہ میں ملنے والے انسانی ڈھانچے کامعمہ حل ہوگیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق کاہنہ سے ملنے والا انسانی ڈھانچہ قسمت کی ماری ماں کا نکلا جسے اس کے 2 بدبخت بیٹوں نے نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر موت کے گھاٹ اتاردیا، گزشتہ ماہ کاہنہ کی آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ہاؤسنگ سوسائٹی سے ایک انسانی ڈھانچہ ملا تھا ، کچھ فاصلے پر زمین میں دھنسا ہوا ایک شاپنگ بیگ بھی ملا تھا جس میں کچھ رقم اور بجلی کے بل تھے۔

پولیس بلوں کے ایڈریس پر پہنچی تو معلوم ہوا تھا کہ مارگریٹ نامی خاتون لاپتا ہے جس کے بعد پولیس نے اس کےدو بیٹوں شفیق جیمز اور نبیل جیمز سے پوچھ گچھ کی تھی، خاتون کے بیٹوں نے اعتراف کیا کہ وہ نشے کے عادی ہیں، پیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کردیا اور لاش رکشے میں ڈال کر فصلوں میں پھینک آئے تھے. مقتولہ لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرتی تھی اور اس نے 50 ہزار روپے جمع کر رکھے تھے۔

Shares: