خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ کے چیئرمین شفیق الرحمان وڑائچ نے کہا ہے کہ بھارت نےپاکستان پر واٹر بم پھوڑ دیا،پنجاب میں سیلاب ،ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں، جلال پور پیر والا سمیت متاثرہ اضلاع میں مرکزی مسلم لیگ کا ریسکیو ،ریلیف آپریشن جاری ہے، تباہی بہت زیادہ ہے، حکومت بھی غفلت ترک کرے، قوم اس سانحہ سے نکلنے کے لئے آگے بڑھے،
ان خیالات کا اظہار انہوںنے مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں ابوالحسن ،تابش قیوم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، شفیق الرحمان وڑائچ کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان اس وقت شدید ترین سیلابی صورتحال سے دوچار ہے، بھارتی آبی جارحیت کی وجہ سے پنجاب کے اضلاع میں سیلاب آیا،پاکستان کے اوپر بھارت نے واٹر بم چلایا، پاکستان کے تمام دریا بپھر چکے ہیں، خیبر پختونخوا گلگت میں بھی موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیلاب آیا لیکن پنجاب میں جو پانی آیا ستلج، چناب،راوی میں یہ بھارت کی وجہ سے آیا،سیالکوٹ، نارووال سے لے کر ملتان، بہاولپور، جلال پور پیر والا ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے، پانی کی طغیانی، رفتار بہت زیادہ ہے، پانی آبادیوں ،بستیوں کو پانی ڈبو رہا ہے، ہماری آنکھوں کے سامنے لوگ ڈوب رہے ہیں، مرکزی مسلم لیگ پانی میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر رہی ہے، چار افراد رات کو ڈوبے ، ہمارے رضاکاروں نے بچانے کی کوشش کی ایک بچی کو بچایا جا سکا لیکن باقیوں کو ہم نہیں بچا سکے، حکومت اس موقع پر آگے بڑھے، یہ بہت بڑا سانحہ ہے، حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے، راشن کے نام پر حکومت چنے بانٹتی رہی تو بہت بڑا المیہ جنم لے سکتا لے، جلال پور میں حکومتی غفلت بہت زیادہ ہے، حاملہ خواتین کو مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے ریسکیو کر کے ہسپتال پہنچایا، بیماروں کا علاج معالجہ کر رہے ہیں، دو لاکھ افراد کو ریسکیو کرنا ہے، چھ لوگ ہیں تو تین جانور انکے ہمراہ ہیں،حکومت مشنری لائے،ہزاروں لوگ پانیوں میں موجود ہیں، قوم کھڑی ہو، سب ملکر متاثرین کی مدد کریں، اس سانحے سے ملکر نکلیں، مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار 100 کے قریب دیگیں روزانہ جلال پور میں تقسیم کر رہے ہیں، متاثرین میں پکا پکایا کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے،