محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں آج بھی تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم ڈپریشن کی شدت کے ساتھ سندھ پر اثر انداز ہے جبکہ تیز بارش کے بادل اس وقت کراچی کے شمال میں موجود ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ سسٹم آئندہ 8 سے 9 گھنٹوں میں کمزور ہو کر ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہو جائے گا، تاہم یہ بھی ایک مضبوط سسٹم ہوگا جس کے باعث کل بھی کراچی میں تیز بارش کا امکان رہے گا۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 ستمبر کو یہ سسٹم بلوچستان کے ساحل پر پہنچ کر ختم ہو جائے گا۔
کراچی میں آج اسکولز اور کالجز بند رکھنے کا اعلان
تیز بارش کے پیش نظر کراچی میں آج (بدھ) پرائیویٹ اسکولز اور کالجز بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔اس حوالے سے چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا اعلان کیا کہ کراچی میں بارش کے بعد پرائیویٹ اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔ایسوسی ایشن نے بتایا کہ والدین اور طلبہ کی پریشانی کے پیش نظر نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکا نے قطر کو پہلے ہی خبردار کیا تھا، وائٹ ہاؤس، دوحا کی تردید
ٹرمپ کا امن معاہدہ منظور ہوا تو غزہ جنگ فوراً ختم ہو سکتی ہے،نیتن یاہو
کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، نشیبی علاقے زیرِ آب، ٹریفک متاثر
اسرائیل کا دوحہ پر فضائی حملہ، حماس قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا شہید