قصور
آٹے کی قیمتوں میں اضافہ،شہری سخت پریشان،نوٹس کی اپیل

تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ 1 ماہ کے دوران آٹے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
سرکاری ریٹس کے مطابق مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1,400 روپیہ سے بڑھ کر 1,810 روپیہ تک جا پہنچا ہے یعنی صرف ایک ماہ میں 410 روپیہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم یہ سرکاری ریٹس ہیں جس پر فراہمی بہت کم ہے 10 کلو آٹے کا تھیلا سرکاری طور پر 905 روپیہ کا ہے جبکہ آٹا چکیوں اور دیگر دکانوں سے 1100 تک فی 10 کلو فروخت ہو رہا ہے

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مہنگائی کی بڑی وجہ ذخیرہ اندوزی اور فلڈ کے باعث سپلائی میں کمی ہے
اسی دوران ضلع قصور میں کارروائی کرتے ہوئے 18,700 آٹے کے تھیلے ضبط کئے گئے ہیں تاکہ مصنوعی بحران پر قابو پایا جا سکے

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ اور مارکیٹ ریٹ میں فرق کے باعث انہیں مہنگا آٹا خریدنا پڑ رہا ہے اور اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو آنے والے دنوں میں صورتحال مذید خراب ہو سکتی ہے پیرا فورس اپنا کردار ادا کرے اور فلور ملوں کے خلاف بھی کاروائی کرے تاکہ اصل قیمت تک تاجروں تک پہنچے اور وہ اصل قیمت پر فروخت کر سکیں

Shares: