قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہاکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر نیتن یاہوکو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔
امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہاکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر نیتن یاہوکو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے، اسرائیلی حملے نے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم کر دیں، حماس پر اسرائیلی حملے سے یرغمالیوں کا مستقبل تاریک ہوگیا ہے۔
دوسری،جانب،کینیڈا نے قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 19 دہشت گرد ہلاک
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے وزیر خارجہ انیتا آنند نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، اور خاص طور پر اس وقت جب قطر مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے،ہم اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں، اور اسرائیل پر پابندیوں کے حوالے سے بھی اپنے اگلے اقدامات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔
اس سے قبل یورپی کمیشن کے صدر ارزولا فان ڈئرلاین نے اسرائیل پر پابندیاں لگانے اور اس کے لیے تعاون کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
کینیڈا کا اسرائیل کے حوالے سے مؤقف وزیر اعظم مارک کارنی کے اقتدار میں آنے کے بعد سخت ہوا ہے۔ مارک کارنی نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ کینیڈا فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا، جس پر اسرائیل نے شدید ردعمل بھی دیا تھا،مارک کارنی نے اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ “ناقابل برداشت اور تشویشناک” ہے، جو پورے خطے میں تنازع کو مزید بھڑکا سکتا ہے،کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو عام طور پر اسرائیل کی حمایت کرتے، لیکن بعض اوقات فوجی کارروائیوں پر تنقید بھی کرتے رہے تھے۔
واضح رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملہ کرکے مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا تھا،بعد ازاں حماس کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیلی حملے میں 6 افراد کی شہادت کا اعلان کیا گیا تھا، حماس کا کہنا تھا کہ حملے میں مرکزی قیادت محفوظ رہی تاہم خلیل الحیہ کے بیٹے سمیت 6 افراد شہید ہوگئے، شہدا میں خلیل الحیہ کے دفتر کے ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔
قطری وزارت داخلہ نے بتایا تھا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں ایک سکیورٹی افسر شہید اور ایک زخمی ہوگیا ۔
شہری کی جائیداد خرد برد کرنے کا الزام،پٹواری کے خلاف درخواست،کاروائی