قصور
الہ آباد میں شہری کی قیمتی جائیداد خرد برد کرنے کا انکشاف،پٹواری کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبہ الہ آباد میں سرکل پٹوار تلونڈی کے پٹواری آس محمد پر شہری کی قیمتی جائیداد ریکارڈ میں ہیر پھیر کے ذریعے خرد برد کرنے کا الزام سامنے آیا ہے
متاثرہ شہری محمد مشتاق نے محکمہ اینٹی کرپشن کو درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ متعلقہ پٹواری نے ریکارڈ میں تبدیلی کرکے اس کی زمین کو راستہ ظاہر کر دیا جس سے اسے شدید مالی و جائیدادی نقصان کا خدشہ ہے
محمد مشتاق کے مطابق یہ جعلسازی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کی گئی تاکہ زمین کو اس کی ملکیت سے نکال کر عام راستہ قرار دیا جا سکے
دوسری جانب پٹواری آس محمد نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ریکارڈ سابقہ ادوار میں ہی تبدیل کیا جا چکا تھا اس میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہے
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے درخواست وصول کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور اصل ریکارڈ کی چھان بین کی جا رہی ہے