وزیراعظم شہباز شریف قطر کا دورہ مکمل کرکے واپس وطن پہنچ گئے.

وزیراعظم نے امیر قطر سے ملاقات میں پاکستان اور قطر کے دیرینہ تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے قطر کا ہمیشہ ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا اور دیتا رہے گا۔ان کی دوحہ میں قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے دوحہ پر بلا جواز اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور قطری امیر اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ملاقات میں اسرائیل کےخطے کے مختلف ممالک پر بلاجواز حملوں پر بات ہوئی، وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات میں خطے میں امن کے قیام کیلئے مشاورت کی گئی۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ ہنگامی دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے تھے، جہاں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر مملکت دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمٰن نے ان کا استقبال کیا۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

گوجرہ: طالب علم کی خودکشی کی کوشش، گھروں میں چوریاں، خاتون کی عزت لوٹنے کی کوشش

Shares: