بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول میچ پر پابندی کی انتہا پسندوں کی درخواست مسترد کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کے شیڈول کے اعلان کے بعد انتہا پسند حلقوں نے پاک بھارت میچ کی مخالفت شروع کر دی تھی اور اس سلسلے میں چار قانون کے طلبہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ حالیہ جنگ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان میچز نہیں کھیلے جانے چاہییں۔
درخواست میں کہا گیا کہ 14 ستمبر کو ہونے والا پاک بھارت میچ آئین کے آرٹیکل 21 کی خلاف ورزی ہے جو شہریوں کے زندگی اور ذاتی آزادی کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔تاہم جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس وجے بشنوئی پر مشتمل بینچ نے اس معاملے کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ "یہ صرف ایک میچ ہے۔” عدالت نے انتہا پسندوں کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میچ منسوخ نہیں ہوگا اور مقابلے جاری رہنے چاہییں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے، جبکہ دونوں ٹیموں کی دوسرے راؤنڈ اور فائنل میں رسائی کی صورت میں مزید دو مقابلے بھی متوقع ہیں۔
برطانیہ میں ریکارڈ تعداد میں آجران کے ویزا اسپانسر لائسنس منسوخ
ڈیرہ غازی خان: غازی یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ
اینکر مرید عباس قتل کیس :ملزم کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کی اجاز ت








