ٹی20 ایشیا کپ میں پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے شکست دیکر فتح سے ایونٹ کا آغاز کردیا۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں عمان ٹیم 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 67 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، یوں پاکستان نے میچ 93 رنز سے جیت لیا۔عمان کے حماد مرزا 27 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، عامر کلیم 13 اور شکیل احمد 10 رنز بناسکے، باقی کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکا۔پاکستان کے فہیم اشرف، سفیان مقیم، صائم ایوب نے 2، 2 جبکہ ابرار احمد، محمد نواز اور شاہین آفریدی نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 160 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے محمد حارث نے 66، صاحبزادہ فرحان 29، محمد نواز 19 نمایاں اسکورر رہے جبکہ فخر زمان نے 23 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔دیگر کھلاڑیوں میں حسن نواز 9، فہیم اشرف 8، صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا صفر پر میدان چھوڑ گئے۔عمان کے بولر شاہ فیصل اور عامر کلیم نے 3، 3 وکٹ اپنے نام کیں جبکہ ایک کھلاڑی کو محمد ندیم نے آؤٹ کیا۔
ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سلما ن علی آغا نے کہا کہ پچ بڑے اسکور کےلیے ساز گار ہے۔ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ پچ کی صورتحال دیکھنے کے بعد کیا ہے جبکہ حتمی 11 کھلاڑیوں میں اسپنر اور آل راؤنڈرز شامل کیے گئے۔
اقوامِ متحدہ: دو ریاستی حل کی قرارداد 142 ووٹوں سے منظور
جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر، آئی ایم ایف سے نیا ٹیکس لگانے کی اجازت مانگ لی
ڈیٹنگ کوچ سعدیہ خان کے گرد تنازعات،بڑے الزامات لگ گئے








