قومی ایئر لائن نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کیلئے 13 سے 27 ستمبر تک اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دیں۔ طیاروں کی کمی، فاضل پرزہ جات کی عدم فراہمی اور انجینئرز کے احتجاج کو اس کی بنیادی وجوہات قرار دیا گیا ہے۔

پی آئی اے ٹورنٹو کیلئے دو بوئنگ 777 ایل آر طیاروں پر انحصار کرتی ہے، ایک طیارہ لینڈنگ گیئر کی خرابی جبکہ دوسرا مینٹیننس میں غیر معیاری جیکس کے استعمال کی رپورٹ کے باعث گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ ایئر لائن کی آفیشل دستاویز کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ ہونے والی کل 13 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔پی آئی اے کے ایئرکرافٹ انجینئرز دس سال سے تنخواہیں نہ بڑھنے کے خلاف تین ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اور اب غیر اعلانیہ "گو بائی بک” تحریک کے تحت مینٹیننس کے عمل میں صرف کتابی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فاضل پرزہ جات کی کمی کے باعث طیارے آپریشن کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو کیلئے پروازیں 27 ستمبر کے بعد بھی معطل رہنے کا امکان ہے۔ پروازوں کی منسوخی کے باعث ہزاروں مسافر مشکلات کا شکار ہیں۔ کراچی کے ایک مسافر نے بتایا کہ اس کی 16 ستمبر کی پرواز اب 7 اکتوبر پر منتقل کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنی ملازمت پر بروقت نہیں پہنچ سکے گا۔

مستونگ: خفیہ اطلاع پر آپریشن ،بھارتی فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک

سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں: کچے کے علاقے زیر آب، ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ

سعودی عرب کا توانائی انقلاب: 2030 تک 130 گیگاواٹ شمسی پیداوار کا ہدف

بچوں سے رابطے، 7 اے آئی چیٹ بوٹ کمپنیوں کے خلاف تحقیقات شروع

Shares: