غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے۔
قطری نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے لڑاکا طیاروں اور ڈرونز کے ذریعے دن بھر غزہ کے محصور شہریوں کو نشانہ بنایا۔ امداد کے متلاشی 7 افراد سمیت مجموعی طور پر 40 فلسطینی شہید ہوئے۔ذرائع کے مطابق رفح کے شمال میں امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے امداد کے خواہاں 2 فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کیا، وسطی غزہ کے بریدج کیمپ میں توپ خانے کے حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ جنوب مغربی علاقے تل الحوا میں ایک کثیر المنزلہ عمارت تباہ کر دی گئی۔
مقبوضہ مغربی کنارے کے قلندیہ پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران ایک 16 سالہ فلسطینی لڑکا گولی لگنے سے زخمی ہوا۔فلسطینی ریڈ کریسنٹ کے مطابق خان یونس میں بے گھر افراد کے خیمے پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 5 فلسطینی زخمی ہوئے۔ غزہ سٹی میں اقوامِ متحدہ کے دو اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں بے گھر خاندان پناہ لیے ہوئے تھے۔الجزیرہ عربی کے مطابق اسرائیلی افواج نے النفق اور یرموک کے علاقوں میں بھاری اسلحے اور آنسو گیس کا استعمال کیا، جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے کے طوباس میں چھاپے کے دوران کئی فلسطینی، جن میں بچے بھی شامل ہیں، زخمی ہوئے۔
وفا نیوز ایجنسی نے ریڈ کریسنٹ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ میڈیکل ٹیموں نے 6 افراد کا علاج کیا، جن میں 2 پر تشدد کیا گیا جبکہ 4 بچے آنسو گیس سے متاثر ہوئے۔
میانمار: راکھین میں فضائی حملہ، 19 طلبہ ہلاک، 22 زخمی
اسحٰق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلیفونک رابطہ
جسٹس ظفر احمد راجپوت سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر
سپریم کورٹ کا چیف جسٹس اور ججز کے سیکیورٹی پروٹوکولز میں بڑی تبدیلی کا اعلان
کے ایم سی نے کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کے ٹیکس میں اضافہ کر دیا








