وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت کے بعد وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔
اویس لغاری نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے بروقت اور عوام دوست فیصلے پر شکر گزار ہیں، سیلاب زدہ علاقوں سے اگست میں وصول کردہ بجلی بل واپس کیے جائیں گے۔وزیرِ توانائی نے مزید کہا کہ پاور ڈویژن اس فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے گا۔واضح رہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بلوں سے متعلق اجلاس میں وزیرِ اعظم نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو صارفین سے بلوں کی وصولی فوری طور پر روکنے کی ہدایت کی تھی۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے ہونے کے بعد متاثرہ علاقوں کے لیے بجلی بل پیکیج کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔
ماہ رنگ بلوچ کو انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت مل گئی
اسکردو کشتی حادثہ: 37 دن بعد احمر لودھی کی میت کراچی پہنچا دی گئی
آئی ایم ایف کا سیلاب پر دکھ کا اظہار، بحالی فنڈز اور بجٹ اقدامات کا جائزہ لینے کا اعلان
غزہ پر اسرائیلی حملےجاری، مزید 40 فلسطینی شہید








