وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے معروف تھیٹر آرٹسٹوں قیصر ثناء اللہ اور نسیم وکی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور ای ڈی پکار اطہر مسعود بھی موجود تھے، ملاقات میں تھیٹر ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے نئے ڈراما ایکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا،عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ حکومت ایسا ڈرامہ ایکٹ لانا چاہتی ہے جو تھیٹر انڈسٹری کی مشاورت سے مرتب کیا جائے،تھیٹر ایسوسی ایشن کی دو تجاویز کو نئے ایکٹ میں شامل کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔
https://x.com/saifullahawan40/status/1967112682156474732
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تھیٹر میں فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کے بعد ڈراموں کے معیار میں بہتری آئی ہے، تاہم بعض تھیٹرز کے بارے میں اب بھی شکایات موصول ہو رہی ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ جب تک تھیٹر سے فحاشی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، چین سے نہیں بیٹھیں گے،گلی محلوں میں تھیٹر قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ تھیٹر کے اوقاتِ کار میں بھی تبدیلی ناگزیر ہے ہم ایسا ماحول چاہتے ہیں جہاں فیملیز اعتماد کے ساتھ ڈرامے دیکھنے آئیں، تھیٹر ڈراموں میں خواتین کو نشانہ بنا کر جملے بازی بند ہونی چاہیے اور اچھے، سماجی موضوعات پر مبنی ڈرامے پیش کیے جائیں،پڑھی لکھی نوجوان نسل کو تھیٹر میں پروموٹ کیا جائے تاکہ تھیٹر کا مجموعی ماحول تبدیل ہو سکے۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مریم اورنگزیب کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
مون سون بارشوں کے گیارویں اسپیل کا الرٹ جاری
مون سون بارشوں کے گیارویں اسپیل کا الرٹ جاری








