ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے پاکستان کے 128 رنز کا ہدف بآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے زمہ دارانہ 47 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

اوپنر بلے باز ابھیشک شرما اور تلک ورما 31،31 جب کہ شبمن گل 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تینوں بیٹرز کی وکٹیں صائم ایوب نے حاصل کیں

اس سے قبل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا ہے۔

قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 127 رنز بنا سکی۔میچ کی پہلی ہی گیند پر اوپنر صائم ایوب بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے، محمد حارث بھی 3 رنز بنا کر جسپریت بمراہ کا شکار بنے۔فخر زمان نے 17 رنز بنائے جبکہ کپتان سلمان علی آغا صرف 3 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ حسن نواز 5، محمد نواز صفر اور صفیان مقیم 10 رنز بنا سکے۔صاحب زادہ فرحان نے 44 گیندوں پر سب سے زیادہ 40 رنز اسکور کیے جبکہ فہیم اشرف 11 رنز پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

آخر میں شاہین شاہ آفریدی نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے صرف 16 گیندوں پر 33 رنز جڑ کر ٹیم کے اسکور میں اہم اضافہ کیا۔بھارتی باؤلرز میں کلدیپ یادو نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اکسر پٹیل اور جسپریت بمراہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون:
سلمان علی آغا (کپتان)، صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، فخر زمان، محمد حارث، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، صفیان مقیم اور ابرار احمد۔

مسلم سٹوڈنٹس لیگ کے سیلاب متاثرین کی خیمہ بستیوں میں سکول قائم

Shares: