پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
یہ اعلان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے اتوار کے روز ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دریاؤں میں پانی کی صورتحال معمول پر آنے تک سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔نثار کھوڑو نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ افراد، خصوصاً دریائی علاقوں کے متاثرین کی مدد کریں، ریلیف کیمپ قائم کریں اور ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما متاثرین کی بحالی کے لیے سرگرم کردار ادا کریں، حکومت سندھ اور پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کے مطابق حکومت مکمل طور پر الرٹ ہے اور اُمید ہے کہ سیلابی ریلا محفوظ گزر جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ کے سینیئر وزیر و وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا تھا کہ حکومت سندھ تمام بیراجوں کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے، گڈو بیراج پر اونچے اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
برلن میں غزہ پر اسرائیلی جنگ کے خلاف 20 ہزار افراد کا احتجاج
اسحاق ڈار کی دوحہ میں اہم سفارتی ملاقاتیں، اسرائیلی حملوں کی مذمت
ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے 500 ملازمین فارغ کردیے
موجودہ حکومت بھی پالیسی میں تبدیلی نہیں لا سکی،مولانا فضل الرحمٰن








