جلالپور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا۔
پولیس حکام کے مطابق جلالپور پیروالا کے قریب سیلابی پانی میں ملتان سکھر ایم فائیو (M-5) موٹروے کا ایک حصہ بہہ گیا جس کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہےاوچ شریف روڈ پر شگاف سے موٹروے کو شدید نقصان ہوا، این ایچ اے نے موٹروے پل کی مرمت کی کوشش کی مگر تیزبہاؤ کے باعث کام روک دیا گیا، –
جبکہ،ٹریفک ڈائیورژن پلان سامنے آگیاترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزار رہی ہے، ٹریفک نارتھ باؤنڈ پر اوچ شریف، جھانگرہ اور جلال پور انٹرچینج سے موڑی جارہی ہےساؤتھ باؤنڈ ٹریفک شاہ شمس، شیر شاہ اور شجاع آباد ساؤتھ سے متبادل راستوں پر منتقل کیا جا رہا ہے، موٹروے پولیس رہنمائی کے لیے موجود ہے۔
پانامہ کیس سے متعلق مبینہ آڈیو لیک، کمیشن تشکیل دینے کی درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج
جلالپور شہر کو بچانے والے بند پر پانی کا دباؤ مسلسل کم ہو رہا ہے جب کہ دریائےچناب کے پانی میں کمی ہونے کے بعد شجاع آباد کے زیرِ آب علاقوں میں بھی پانی اترنے لگا ہے، اوچ شریف روڈ کے شگاف سے درجنوں بستیاں متاثر ہوئیں جب کہ لوگوں کو اور املاک کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
کانگو:دو مختلف کشتی حادثات میں 193 افراد جاں بحق ، درجنوں لاپتہ








