خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں بھارت نواز دہشت گرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے 31 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے،ضلع لکی مروت میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا اور اس کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسی نوعیت کی ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ضلع بنوں میں کی گئی، جس میں مزید 17 خوارج مارے گئے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو بھی انجام تک پہنچایا جا سکےسکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔

جلالپور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائیوں کے دوران 31 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو پوری قوم کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے اور قوم اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد پاکستان میں کہیں بھی چھپ نہیں سکیں گے۔

پانامہ کیس سے متعلق مبینہ آڈیو لیک، کمیشن تشکیل دینے کی درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج

کانگو:دو مختلف کشتی حادثات میں 193 افراد جاں بحق ، درجنوں لاپتہ

Shares: