بھارتی ریاست راجستھان میں ملزم نے شادی کا مطالبہ کرنے پر اپنی محبوبہ کو قتل کردیا-

بھارتی میڈیا کے مطابق جھنجھنو سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ مکیش کماری، تقریباً دس سال قبل اپنے شوہر سے علیحدہ ہو چکی تھیں، وہ اپنے فیس بک فرینڈ سے شادی کی خواہش لے کر 600 کلومیٹر کا سفر طے کر کے باڑمیر پہنچی تاہم اگلے ہی دن اس کی لاش کار سے برآمد ہوئی،پولیس نے اس الزام میں اسکول ٹیچر مانارام کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مکیش کماری اور مانارام کی دوستی گزشتہ سال اکتوبر میں فیس بک پر ہوئی تھی، جو جلد ہی رشتے میں بدل گئی مکیش اکثر جھنجھنو سے باڑمیر آ کر مانارام سے ملا کرتی تھیں وہ اس پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہی تھیں، لیکن مانارام کی طلاق کا کیس ابھی عدالت میں زیر سماعت تھا، اس بات پر دونوں کے درمیان جھگڑے بھی ہوتے رہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت مستحکم

10 ستمبر کو مکیش جب مانارام کے گاؤں پہنچی اور اس کے گھر والوں کے سامنے اپنے تعلقات کا انکشاف کیا تو معاملہ بگڑ گیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو سمجھایا، مگر شام کو مانارام نے مبینہ طور پر لوہے کی راڈ سے مکیش کے سر پر وار کر کے اسے قتل کر دیابعدازاں اس نے لاش کو کار میں رکھ کر سڑک کنارے کھڑی کردی تاکہ یہ حادثہ لگے۔

فلائی جناح کا لاہور اور دبئی کے درمیان نئی براہ راست پروازوں کے آغاز

اگلی صبح پولیس کو اطلاع ملی اور تفتیش کے دوران فون کی لوکیشنز سے انکشاف ہوا کہ قتل کے وقت دونوں ایک ہی جگہ موجود تھے تفتیش کے دوران مانارام نے اپنا جرم قبول کر لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مانارام نے مکیش کو قتل کر کے لاش کار میں ڈال دی تھی فارنزک ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ کو موقع پر بلایا گیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں،مکیش کی لاش ڈسٹرکٹ اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہے، جہاں ان کے اہل خانہ کے پہنچنے کا انتظار ہے۔

Shares: