اسرائیلی جارحیت میں شدت آ گئی، آج صبح سے اب تک ہونے والے فضائی حملوں میں 51 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں خواتین، بچے اور امداد کے منتظر افراد بھی شامل ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق غزہ کے اسپتالوں کے ذرائع نے بتایا کہ صرف غزہ سٹی میں 36 افراد کو نشانہ بنا کر شہید کیا گیا، جبکہ مرکزی اور جنوبی غزہ پٹی میں امداد کی تلاش میں کھڑے 10 شہری بھی جاں بحق ہوئے۔دوسری جانب صحافی بھی اسرائیلی فوج کے حملوں سے محفوظ نہ رہ سکے۔ غزہ سٹی کے نصر محلے پر فضائی حملے میں صحافی محمد الکویفی شہید ہوگئے۔غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اس حملے میں مزید دو میڈیا ورکرز بھی شہید ہوئے جن میں فوٹوگرافر و براڈکاسٹ انجینئر ایمن ہنیہ اور صحافی ایمان الزمیلی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
قطر حملے سے قبل نیتن یاہو نے ٹرمپ کو آگاہ کیا، امریکی میڈیا کا دعویٰ
اسپین نے اسرائیل سے اربوں یورو کے اسلحہ معاہدے منسوخ کر دیے
نیتن یاہو جنگی جرائم کا مرتکب مگر ٹرمپ کی حمایت کیوں،دبئی منی لانڈرنگ کی جنت،امریکہ کا قطر سے دھوکہ
شہباز شریف قطر کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے وطن روانہ