ہالی ووڈ کے ایک ہزار سے زائد فنکاروں اور فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فلمی صنعت کا بائیکاٹ کرنے والوں میں ہالی ووڈ کی معروف شخصیات اولیویا کولمین، آوا ڈو وَرنے، ٹَلڈا سوئنٹن، مارک روفیلّو اور ہدایتکار ایڈَم مَکائے بھی شامل ہیں،اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان کرنے والے ایک ہزار سے زائد امریکی فنکاروں نے ایک حلف نامے پر دستخط کر دیئے۔

جس میں اس بات کا عہد کیا گیا ہے کہ وہ ایسے اداروں کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے جو فلسطینی عوام کے خلاف ’نسل کشی‘ میں ملوث ہیں، تمام فنکار اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں میں شامل فلمی اداروں، فیسٹیولز، سینما گھروں، براڈکاسٹرز اور پروڈکشن کمپنیوں سے کسی بھی قسم کے کام کرنے سے انکار کر چکے ہیں، اس بائیکاٹ کا مقصد اسرائیلی حکومت پر فلسطین میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، نسل کشی اور جبری تسلط کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

Shares: