جاپان کے ہنیڈا ایئرپورٹ پر ایک سیکیورٹی اہلکار چوری کے الزام میں گرفتار ہوگیا۔
جاپانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو میں پولیس نے مبینہ طور ہنیڈا ایئر پورٹ پر سیکیورٹی انسپیکٹر کو ایک مسافر کے سامان سے کیش چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا،نامزد 21 سالہ ملزم ریو ماتسوموتو نے خود پر لگے الزامات کو قبول کرتے ہوئے اقبال جرم بھی کرلیا ہے۔
ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ یہ تجربہ کرنا چاہتا تھا کہ چوری کر کے وہ کیا محسوس کرتا ہے، میں نے یہ بھی سوچا کہ اس چوری شدہ رقم سے میں اپنے روز مرہ کے خرچے پورے کر لوں گاپولیس کے مطابق ملزم نے اسی سال اپریل میں ٹوکیو کی سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت اختیار کی تھی یہ نجی کمپنی جاپانی ایئر لائن کے ساتھ معاہدے کے تحت کام کر رہی ہے،ملزم نے ممکنہ طور پر 1 اعشاریہ 5 ملین جاپانی ین (10 ہزار 157 امریکی ڈالر کے برابر) اگست کے مہینے میں 70 سے 80 مسافروں کے سامان سے چوری کیے تھے۔
جوئے کی تشہیر کا معاملہ، بھارت میں بھی کارروائی، بڑے کرکٹرز کو نوٹس جاری
ایک ہزار سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں سے بائیکاٹ کا اعلان
پاکستان کے خلائی کارناموں کے اعزاز میں یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری