نیسلے نے اعلان کیا ہے کہ چیئرمین پال بُلکے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب چند روز قبل کمپنی نے اپنے سی ای او لوراں فریکس کو ماتحت ملازمہ سے تعلقات چھپانے پر برطرف کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پال بُلکے کی جگہ یکم اکتوبر سے پابلو اِسلہ چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے، جو اس وقت نائب چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ابتدائی منصوبے کے مطابق بُلکے اپریل 2026 میں عہدہ چھوڑنے والے تھے۔سرمایہ کاروں کے دباؤ کے باعث بُلکے کو ہٹایا گیا، جنہیں کمپنی میں افراتفری کے دور کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا تھا۔ بُلکے بیلجیئن نژاد ہیں اور ایک دہائی تک نیسلے کے سی ای او رہے، 2017 میں چیئرمین بنے۔

پال بُلکے نے کہا کہ انہیں نئی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور یہ وقت درست ہے کہ میں عہدے سے الگ ہو جاؤں تاکہ پابلو اِسلہ اور فِلِپ نیسلے کی حکمتِ عملی آگے بڑھ سکے۔پابلو اِسلہ نے بُلکے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت نے کمپنی کو نئی بنیاد فراہم کی ہے۔

واضح رہے کہ سی ای او فریکس کی برطرفی ایک تحقیق کے بعد عمل میں لائی گئی تھی، جس میں ان کے ایک ماتحت کے ساتھ تعلقات سامنے آئے تھے۔ کمپنی کے مطابق فریکس، جنہوں نے نیسلے کے ساتھ 39 سال گزارے، کسی بھی قسم کے ایگزٹ پیکیج کے حقدار نہیں ہوں گے۔

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دی

لکسمبرگ کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

ایشیا کپ: پاکستان اور یو اے ای میچ کا تنازع حل، نئے ریفری مقرر

آزاد کشمیرکے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، آل پارٹیز کانفرنس

Shares: