پاکستانی اوپنر صائم ایوب یو اے ای کے خلاف میچ میں صفر پر آؤٹ ہو کر شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر گئے۔

صائم ایوب مسلسل تیسری بار بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئے، جہاں انہیں جنید صدیق نے پانچویں گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔ یہ ان کے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر میں آٹھواں موقع ہے جب وہ صفر پر آؤٹ ہوئے، جو کہ شاہد آفریدی کے ریکارڈ کے برابر ہے۔سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ عمر اکمل کے پاس ہے، جنہوں نے 84 میچز میں 10 بار یہ خفت اٹھائی۔شاہد آفریدی نے 98 میچز میں 8 بار صفر پر آؤٹ ہو کر یہ ریکارڈ بنایا تھا، جسے صائم ایوب نے محض 44 اننگز میں برابر کر دیا۔

کامران اکمل تیسرے نمبر پر ہیں، جو 58 میچز میں 7 بار بغیر رن بنائے پویلین لوٹے۔محمد حفیظ اور بابر اعظم بھی 7، 7 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔زمبابوے کے رچرڈ نگاراوا نے 2024 میں ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا۔ وہ 20 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 6 بار بغیر رن بنائے پویلین واپس گئے۔

کشمیری حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ مرحوم کی زندگی پر ایک نظر

چیئرمین پی ٹی اے کی برطرفی کے خلاف اپیل، کل سماعت ہوگی

دورہ چین، صدر زرداری کا اُرومچی پہنچنے پر شاندار استقبال

افغانستان میں فائرنگ کے دوران بی ایل اے کمانڈر استاد مرید ہلاک

Shares: