سوئس انٹرنیشنل ایئر لائنز کا مسافر طیارہ روانگی سے قبل خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔
عینی شاہدین اور ویڈیو فوٹیجز کے مطابق، جیسے ہی طیارہ رن وے پر ٹیک آف کے لیے دوڑنا شروع ہوا تو اس کے ایک انجن سے اچانک شعلے اور دھواں نکلنے لگے۔ پائلٹ نے فوری طور پر طیارہ روک دیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرول نے پائلٹ کو آگاہ کیا اور فائر بریگیڈ کو روانہ کر دیا گیا۔ایئرلائن کے مطابق طیارے میں موجود 223 مسافر اور 13 عملے کے ارکان مکمل طور پر محفوظ رہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واقعے کے بعد کچھ دیر کے لیے ایئرپورٹ پر دیگر پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر روک دی۔
حکام نے بتایا کہ انجن کی خرابی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بظاہر امکان ہے کہ تکنیکی مسئلے کے باعث انجن سے وقتی طور پر شعلہ نکلا ہو۔
کشمیری حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ مرحوم کی زندگی پر ایک نظر
صائم ایوب صفر پر آؤٹ، شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر
چیئرمین پی ٹی اے کی برطرفی کے خلاف اپیل، کل سماعت ہوگی
افغانستان میں فائرنگ کے دوران بی ایل اے کمانڈر استاد مرید ہلاک