قابض اسرائیلی فورسز کے بدترین حملوں کا سلسلہ جاری ہے، آج دن بھر کے فضائی اور زمینی حملوں میں کم از کم 75 فلسطینی شہید ہوگئے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق شہادتوں کے بعد گزشتہ دو برسوں میں غزہ میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ 1 لاکھ 65 ہزار 697 شہری زخمی ہو چکے ہیں۔الشفا ہسپتال کے قریب حملے میں 13 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 شہریوں کی لاشیں اور 87 زخمی مختلف اسپتالوں میں لائے گئے۔
بھوک اور غذائی قلت کے باعث مزید 4 شہری شہید ہوئے، اس طرح فاقہ کشی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 432 ہوگئی، جن میں 146 بچے بھی شامل ہیں۔
پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تعاون بڑھانے کا معاہدہ
لندن میں صدر ٹرمپ کی آمد کے خلاف مظاہرہ، چار افراد گرفتار
سوئس ایئر لائنز کا طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثے سے بال بال بچ گیا
صائم ایوب صفر پر آؤٹ، شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر